Sunan ibn Majah Hadith 1535 (سنن ابن ماجہ)

[1535]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ،ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،جَمِيعًا عَنْ يُونُسَ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْمُہَلَّبِ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ،فَصَلُّوا عَلَيْہِ)) قَالَ: فَقَامَ فَصَلَّيْنَا خَلْفَہُ،وَإِنِّي لَفِي الصَّفِّ الثَّانِي،فَصَلَّی عَلَيْہِ صَفَّيْنِ

عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہارا بھائی نجاشی فوت ہوگیا ہے اس کا جنازہ پڑھ لو۔‘‘ صحابی بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور ہم نے آپ کی اقتدا میں نماز (جنازہ) ادا کی۔میں دوسری صف میں تھا آپ نے دو صفیں بنا کر اس کا جنازہ پڑھایا۔