Sunan ibn Majah Hadith 1540 (سنن ابن ماجہ)

[1540]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ،عَنْ ثَوْبَانَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ صَلَّی عَلَی جِنَازَةٍ فَلَہُ قِيرَاطٌ،وَمَنْ شَہِدَ دَفْنَہَا فَلَہُ قِيرَاطَانِ)) قَالَ: فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقِيرَاطِ؟ فَقَالَ: ((مِثْلُ أُحُدٍ))

ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے جنازے کی نماز پڑھی اس کے لیے ایک قیراط(ثواب) ہے اور جو اس کے دفن تک حاضر رہا اس کے لیے دو قیراط (ثواب) ہے۔‘‘ نبی ﷺ سے قیراط کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’احد(پہاڑ) کے برابر۔‘‘