Sunan ibn Majah Hadith 1545 (سنن ابن ماجہ)
[1545] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (3176) ترمذي (1020)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،وَعُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَی قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،قَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِذَا اتَّبَعَ جِنَازَةً لَمْ يَقْعُدْ حَتَّی تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ)) فَعَرَضَ لَہُ حَبْرٌ،فَقَالَ: ہَكَذَا نَصْنَعُ يَا مُحَمَّدُ فَجَلَسَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: ((خَالِفُوہُمْ))
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے تو میت کو قبر میں رکھے جانے تک نہ بیٹھتے (ایک بار) نبی ﷺ کو ایک یہودی عالم ملا،اس نے کہا: اے محمد(ﷺ)! ہم بھی اسی طرح کرتے ہیں۔تب رسول اللہ ﷺ بیٹھنے لگے اور فرمایا: ’’ان کی مخالفت کرو۔‘‘