Sunan ibn Majah Hadith 1550 (سنن ابن ماجہ)
[1550]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِذَا أُدْخِلَ الْمَيِّتُ الْقَبْرَ،قَالَ: ((بِسْمِ اللہِ،وَعَلَی مِلَّةِ رَسُولِ اللہِ)) وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ مَرَّةً: إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي لَحْدِہِ قَالَ: ((بِسْمِ اللہِ،وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللہِ))،وَقَالَ ہِشَامٌ فِي حَدِيثِہِ: ((بِسْمِ اللہِ،وَفِي سَبِيلِ اللہِ،وَعَلَی مِلَّةِ رَسُولِ اللہِ))
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ’’جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا تو نبی ﷺ فرماتے تھے:(بِسْمِ اللہِ وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ) ’’اللہ کے نام سے اور اس کے رسول کی ملت پر۔‘‘ روائ حدیث ابو خالد نے ایک روایت میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں: جب میت کو لحد میں رکھاجاتا تو آپ فرماتے:(بِسْمِ اللہِ وَعَلَی سُنَّۃِ رَسُولِ اللہِ) ’’اللہ کے نام سے اور اس کے رسول کے طریقے کے مطابق۔‘‘ اور راوئ حدیث ہشام نے اپنی روایت میں یوں بیان کیا:(بِسْمِ اللہِ وَفِی سَبِیلِ اللہِ وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ) ’’اللہ کے نام سے،اللہ کی راہ میں اور اللہ کے رسول کی ملت پر۔‘‘