Sunan ibn Majah Hadith 1553 (سنن ابن ماجہ)
[1553] إسنادہ ضعیف
قال البوصیري: ’’حماد (بن عبد الرحمٰن) متفق علی تضعیفہ‘‘(انظر الحدیث السابق:253)
وشیخہ إدریس بن صبیح: مجہول (تقریب:295)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَلْبِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ الْأَوْدِيُّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،قَالَ: حَضَرْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي جِنَازَةٍ،فَلَمَّا وَضَعَہَا فِي اللَّحْدِ،قَالَ: ((بِسْمِ اللہِ،وَفِي سَبِيلِ اللہِ،وَعَلَی مِلَّةِ رَسُولِ اللہِ)) فَلَمَّا أُخِذَ فِي تَسْوِيَةِ اللَّبِنِ عَلَی اللَّحْدِ قَالَ: ((اللہُمَّ أَجِرْہَا مِنَ الشَّيْطَانِ،وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ،اللہُمَّ جَافِ الْأَرْضَ عَنْ جَنْبَيْہَا،وَصَعِّدْ رُوحَہَا،وَلَقِّہَا مِنْكَ رِضْوَانًا)) قُلْتُ: يَا ابْنَ عُمَرَ أَشَيْءٌ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَمْ قُلْتَہُ بِرَأْيِكَ؟ قَالَ: ((إِنِّي إِذًا لَقَادِرٌ عَلَی الْقَوْلِ،بَلْ شَيْءٌ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ))
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں ایک جنازے میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حاضر تھا۔جب انہوں نے میت کو قبر میں رکھا تو فرمایا: (بِسْمِ اللہِ وَفِی سَبِیلِ اللہِ وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ) ’’اللہ کے نام سے،اللہ کی راہ میں اور اللہ کے رسول ﷺ کی ملت پر۔‘‘ جب لحد پر کچی اینٹیں لگانا شروع کی گئیں تو فرمایا:(اللہُمَّ أَجِرْہَا مِنَ الشَّیْطَانِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ اللہُمَّ جَافِ الأَرْضَ عَنْ جَنْبَیْہَا وَصَعِّدْ رُوحَہَا وَلَقِّہَا مِنْکَ رِضْوَانًا) ’’اے اللہ! اسے شیطان سے اور قبر کے عذاب سے پناہ دے،اے اللہ! اس کے پہلوؤں سے (قبر کی) زمین کو دور رکھ،اس کی روح کو بلند کر اور اسے اپنی خوشنودی نصیب فرما۔‘‘ (سعید بن مسیب نے فرمایا) میں نے کہا: ابن عمر!کیا آپ نے یہ چیز رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے یا اپنی رائے سے یہ الفاظ کہے ہیں؟ انہوں نے کہا: تب تو میں باتیں بنانے پر قادر ہوں،(نہیں) بلکہ یہ چیز میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔