Sunan ibn Majah Hadith 1578 (سنن ابن ماجہ)

[1578] إسنادہ ضعیف

إسماعیل بن سلمان بن أبی المغیرۃ الکوفي: ضعیف (تقریب: 450)

انوار الصحیفہ ص 435

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَلْمَانَ،عَنْ دِينَارٍ أَبِي عُمَرَ،عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ،عَنْ عَلِيٍّ،قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَإِذَا نِسْوَةٌ جُلُوسٌ،فَقَالَ: ((مَا يُجْلِسُكُنَّ)) قُلْنَ: نَنْتَظِرُ الْجِنَازَةَ،قَالَ: ((ہَلْ تَغْسِلْنَ)) قُلْنَ: لَا،قَالَ: ((ہَلْ تَحْمِلْنَ))،قُلْنَ: لَا،قَالَ: ((ہَلْ تُدْلِينَ فِيمَنْ يُدْلِي))،قُلْنَ: لَا،قَالَ: ((فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ))

علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو دیکھا کچھ کواتین بیٹھی ہیں۔فرمایا: ’’تم کیوں بیٹھی ہوئی ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: جنازے کا انتظار کر رہی ہیں۔فرمایا: ’’کیا غسل دو گی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔فرمایا:’’(میت کی چار پائی کو) کندھا دوگی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔فرمایا:’’(میت کو) قبر میں اتارنے والوں کے ساتھ بھی اتارو گی؟‘‘ انہوں نے کہا: جی نہیں۔فرمایا: ’’گناہ لے کر،ثواب سے محروم ہو کر واپس چلی جاؤ۔‘‘