Sunan ibn Majah Hadith 1610 (سنن ابن ماجہ)

[1610]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرٍ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اصْنَعُوا لِآلِ جَعْفَرٍ طَعَامًا فَقَدْ أَتَاہُمْ مَا يَشْغَلُہُمْ أَوْ أَمْرٌ يَشْغَلُہُمْ

عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا جب جعفر (بن ابی طالب)رضی اللہ عنہ کی وفات کی خبر آئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جعفر کے گھر والون کے لیے کھانا تیار کرو،ان کے پاس وہ چیز آگئی ہے،یا فرمایا: وہ معاملہ آگیا ہے جس نے انہیں مشغول کر دیا ہے۔