Sunan ibn Majah Hadith 1624 (سنن ابن ماجہ)

[1624]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ آخِرُ نَظْرَةٍ نَظَرْتُہَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ كَشْفُ السِّتَارَةِ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ فَنَظَرْتُ إِلَی وَجْہِہِ كَأَنَّہُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ وَالنَّاسُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فِي الصَّلَاةِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَحَرَّكَ فَأَشَارَ إِلَيْہِ أَنْ اثْبُتْ وَأَلْقَی السِّجْفَ وَمَاتَ مِنْ آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے آخری بار رسول اللہ ﷺ کے چہرہٴ مبارک کی زیارت اس وقت کی جب سوموار کے دن نبی ﷺ نے(عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہٴ مبارکہ کا) پردہ ہٹایا،میری نظر آپ کے چہرہٴ مبارک پر پڑی تو وہ یوں محسوس ہو رہا تھا گویا قرآن مجید کا ایک ورق ہو۔(اس وقت) لوگ ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز (فجر) ادا کر رہے تھے۔ابو بکر رضی اللہ عنہ نے (اپنی جگہ سے) ہٹنا چاہا تو نبی ﷺ نے اشارہ فرمایا کہ (وہیں) کھڑے رہو اور پردہ گرادیا۔اسی دن کے آخری حصے میں آپ کی وفات ہوگئی۔