Sunan ibn Majah Hadith 1629 (سنن ابن ماجہ)
[1629]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الزُّبَيْرِ أَبُو الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ كَرْبِ الْمَوْتِ مَا وَجَدَ قَالَتْ فَاطِمَةُ وَا كَرْبَ أَبَتَاہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا كَرْبَ عَلَی أَبِيكِ بَعْدَ الْيَوْمِ إِنَّہُ قَدْ حَضَرَ مِنْ أَبِيكِ مَا لَيْسَ بِتَارِكٍ مِنْہُ أَحَدًا الْمُوَافَاةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا: جب رسول اللہ ﷺ کو وفات کے وقت گھبراہٹ (یا تکلیف) محسوس ہوئی تو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ہائے ابا جان کی تکلیف! اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’آج کے بعد تیرے والد کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی! تیرے والد کو وہ چیز(موت) پیش آگئی ہے جس سے کسی کو چھٹکارا نہیں۔قیامت کے روز ملاقات ہوگی۔‘‘