Sunan ibn Majah Hadith 1644 (سنن ابن ماجہ)

[1644] إسنادہ ضعیف

قتادۃ عنعن

ولحدیثہ شاھد منقطع (سنن النسائي: 2108) و مرسل (مصنف عبدالرزاق: 7383)

انوار الصحیفہ ص 439

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ دَخَلَ رَمَضَانُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ ہَذَا الشَّہْرَ قَدْ حَضَرَكُمْ وَفِيہِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَہْرٍ مَنْ حُرِمَہَا فَقَدْ حُرِمَ الْخَيْرَ كُلَّہُ وَلَا يُحْرَمُ خَيْرَہَا إِلَّا مَحْرُومٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رمضان کا مہینہ شروع ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے پاس یہ مہینہ آگیا ہے،اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینے سے افضل ہے۔جو اس رات(کا ثواب حاصل کرنے) سے محروم رہا،وہ ہر بھلائی سے محروم ہے۔اس کے خیر سے وہی محروم رہتا ہے جو واقعی محروم ہے۔‘‘