Sunan ibn Majah Hadith 1656 (سنن ابن ماجہ)

[1656] إسنادہ ضعیف

سلیمان الأعمش عنعن

و الحدیث الآتي (الأصل: 1657) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 439

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كَمْ مَضَی مِنْ الشَّہْرِ قَالَ قُلْنَا اثْنَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِيَتْ ثَمَانٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الشَّہْرُ ہَكَذَا وَالشَّہْرُ ہَكَذَا وَالشَّہْرُ ہَكَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَأَمْسَكَ وَاحِدَةً

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مہینے کا کتنا حصہ گزر گیا ہے؟‘‘ ہم نے کہا: بائیس (دن گزر گئے ہیں) اور باقی آٹھ دن ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مہینہ اتنا ہوتا ہے اور مہینہ اتنا ہوتا ہے،اور مہینہ اتنا ہوتا ہے۔‘‘ آپ نے تین بار یہ الفاظ فرمائے اور (تیسری بار) ایک انگلی بند فرمالی۔