Sunan ibn Majah Hadith 1687 (سنن ابن ماجہ)

[1687]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ قَالَ دَخَلَ الْأَسْوَدُ وَمَسْرُوقٌ عَلَی عَائِشَةَ فَقَالَا أَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُبَاشِرُ وَہُوَ صَائِمٌ قَالَتْ كَانَ يَفْعَلُ وَكَانَ أَمْلَكَكُمْ لِإِرْبِہِ

ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہااسود اور مسروق ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا: کیا رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں مباشرت کیا کرتے تھے؟ ام المومنین نے فرمایا: آپ ﷺ ایسے کر لیا کرتے تھے لیکن آپ ﷺ کو اپنی خواہش پر تم سے زیادہ قابو حاصل تھا۔