Sunan ibn Majah Hadith 1710 (سنن ابن ماجہ)

[1710]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَوْمِ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ كَانَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ صَامَ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ وَلَمْ أَرَہُ صَامَ مِنْ شَہْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِہِ مِنْ شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّہُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا

ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی ﷺ کے روزوں کے بارے میں سوال کیا تو ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی ﷺ روزے رکھتے تھے حتی کہ ہم کہتے کہ اب تو آپ روزے ہی رکھتے جائیں گے،اور روزے چھوڑتے تو ہم کہتے کہ اب تو آپ نے روزے چھوڑ ہی دیے ہیں۔میں نے نبی ﷺ کو کبھی شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے نہیں دیکھا۔آپ(تقریبا) پورا شعبان ہی روزے رکھ لیتے تھے۔آپ چندن دن کے سوا ماہ شعبان کے(سارے) روزے رکھ لیتے تھے۔