Sunan ibn Majah Hadith 1732 (سنن ابن ماجہ)

[1732]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنِي حَوْشَبُ بْنُ عَقِيلٍ حَدَّثَنِي مَہْدِيٌّ الْعَبْدِيُّ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی أَبِي ہُرَيْرَةَ فِي بَيْتِہِ فَسَأَلْتُہُ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَاتٍ

عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔میں نے ان سے عرفات کے میدان میں عرفے کے دن کا روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے عرفات میں عرفے کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔