Sunan ibn Majah Hadith 1783 (سنن ابن ماجہ)
[1783]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ الْمَكِّيُّ،عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ صَيْفِيٍّ،عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ،مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ،فَقَالَ: ((إِنَّكَ تَأْتِي قَوْمًا أَہْلَ كِتَابٍ،فَادْعُہُمْ إِلَی شَہَادَةِ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَأَنِّي رَسُولُ اللہِ،فَإِنْ ہُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ،فَأَعْلِمْہُمْ أَنَّ اللہَ افْتَرَضَ عَلَيْہِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ،فَإِنْ ہُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ،فَأَعْلِمْہُمْ أَنَّ اللہَ افْتَرَضَ عَلَيْہِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِہِمْ،تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِہِمْ فَتُرَدُّ فِي فُقَرَائِہِمْ،فَإِنْ ہُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ،فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِہِمْ،وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ؛ فَإِنَّہَا لَيْسَ بَيْنَہَا وَبَيْنَ اللہِ حِجَابٌ))
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو فرمایا: تم اہل کتاب لوگوں کے پاس جا رہے ہو تو (سب سے پہلے) انہیں اس بات کی دعوت دینا کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں (محمد ﷺ) اللہ کا رسول ہوں۔اگر وہ تمہاری یہ دعوت قبول کر لیں (اور اسلام میں داخل ہو جائیں) تو انہیں بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر ہر دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔اگر وہ تمہاری یہ بات تسلیم کر لیں تو پھر انہیں بتاؤ کہ اللہ نے ان پر ان کے مالوں میں صدقہ فرض کیا ہے جو ان کے دولت مند افراد سے لیا جائے گا اور واپس انہی کے ناداروں کو دے دیا جائے گا۔اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو ان کے عمدہ مال لینے سے اجتناب کرنا اور مظلوم کی بددعا سے بچ کر رہنا کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں۔