Sunan ibn Majah Hadith 1878 (سنن ابن ماجہ)
[1878]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ نَافِعٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّہُ حِينَ ہَلَكَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ تَرَكَ ابْنَةً لَہُ،قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَزَوَّجَنِيہَا خَالِي قُدَامَةُ،وَہُوَ عَمُّہَا،وَلَمْ يُشَاوِرْہَا،وَذَلِكَ بَعْدَ مَا ہَلَكَ أَبُوہَا،فَكَرِہَتْ نِكَاحَہُ،وَأَحَبَّتِ الْجَارِيَةُ أَنْ يُزَوِّجَہَا الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ،فَزَوَّجَہَا إِيَّاہُ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: حضرت عثمان بن معظون رضی اللہ عنہ ایک بیٹی چھوڑ کر فوت ہو گئے۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس کے والد کی وفات کے بعد میرے ماموں حضرت قدامہ رضی اللہ عنہ نے،جو اس لڑکی کے چچا تھے،اس سے مشورہ لیے بغیر مجھ سے اس کا نکاح کر دیا۔اس نے ان کے کیے ہوئے رشتے کو پسند نہ کیا۔وہ چاہتی تھی کہ وہ اس کا نکاح حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے کرتے،چنانچہ حضرت قدامہ رضی اللہ عنہ نے (پہلا نکاح فسخ کر کے) اس کا نکاح ان (حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ) سے کر دیا۔