Sunan ibn Majah Hadith 1893 (سنن ابن ماجہ)
[1893]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي ہِنْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((الْحَمْدُ لِلَّہِ نَحْمَدُہُ،وَنَسْتَعِينُہُ،وَنَعُوذُ بِاللہِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا،وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا،مَنْ يَہْدِہِ اللہُ فَلَا مُضِلَّ لَہُ،وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا ہَادِيَ لَہُ،وَأَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ،أَمَّا بَعْدُ))
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: (الحمدللہ نحمدہ...) سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں،ہم اس کی حؐد کرتے ہیں،اس سے مدد مانگتے ہیں۔اور ہم اپنے نفسوں کی شرارتوں سے اور اپنے اعمال کی برائی سے اس کی پناہ میں آتے ہیں۔جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے اللہ ہدایت سے محروم رکھے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اکیلے اللہ کے سوا کوئی موبود نہیں،اس کا کوئی شریک نہیں،اور یہ کہ حضرت محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اما بعد.