Sunan ibn Majah Hadith 1899 (سنن ابن ماجہ)
[1899]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ،عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِبَعْضِ الْمَدِينَةِ،فَإِذَا ہُوَ بِجَوَارٍ يَضْرِبْنَ بِدُفِّہِنَّ،وَيَتَغَنَّيْنَ،وَيَقُلْنَ: [البحر الرجز] نَحْنُ جَوَارٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ ... يَا حَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِنْ جَارِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((اللہُ يَعْلَمُ إِنِّي لَأُحِبُّكُنَّ))
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ مدینہ کے ایک حصے (ایک محلے یا گلی) سے گزرے تو دیکھا کہ کچھ بچیاں دف بجا بجا کر گا رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں: نحن جوار من بنی النجار یا حبذا محمد من جار ہم قبیلہ بنو نجار کی لڑکیاں ہیں (اور ہمیں خوشی ہے کہ) حضرت محمد ﷺ (ہمارے) کتنے اچھے ہمسائے ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ جانتا ہے کہ میں تم سے محبت رکھتا ہوں۔