Sunan ibn Majah Hadith 1901 (سنن ابن ماجہ)
[1901] إسنادہ ضعیف
لیث: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ،عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ التَّمِيمِيِّ،عَنْ لَيْثٍ،عَنْ مُجَاہِدٍ،قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ،فَسَمِعَ صَوْتَ طَبْلٍ،فَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْہِ فِي أُذُنَيْہِ،ثُمَّ تَنَحَّی،حَتَّی فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،ثُمَّ قَالَ: ہَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ
حضرت مجاہد رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ انہیں ڈھول کی آواز سنائی دی۔انہوں نے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور (راستے سے) ایک طرف ہٹ گئے۔(تاکہ آواز سے زیادہ دور ہو جائیں۔) انہوں نے تین بار ایسا ہی کیا۔پھر فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے بھی اسی طرح کیا تھا۔