Sunan ibn Majah Hadith 1906 (سنن ابن ماجہ)
[1906] إسنادہ ضعیف
نسائي (3373)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَشْعَثُ،عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ،أَنَّہُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جُشَمَ،فَقَالُوا: بِالرَّفَاءِ،وَالْبَنِينَ،فَقَالَ: لَا تَقُولُوا ہَكَذَا،وَلَكِنْ قُولُوا كَمَا قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((اللہُمَّ بَارِكْ لَہُمْ،وَبَارِكْ عَلَيْہِمْ))
حضرت عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے قبیلہ بنو چشم کی ایک خاتون سے شادی کی،لوگوں نے (مبارک باد کے طور پر) کہا (بالرفاء والبنین) تمہیں آپس میں موافقت ہو اور بیٹے نصیب ہوں۔حضرت عقیل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس طرح نہ کہو بلکہ جس طرح رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے اس طرح کہو: (اللہم بارک لہم‘ وبارک علیہم) یا اللہ! انہیں برکت دے اور ان پر برکت نازل فرما۔