Sunan ibn Majah Hadith 1907 (سنن ابن ماجہ)
[1907]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَأَی عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ،فَقَالَ: ((مَا ہَذَا؟ أَوْ مَہْ))،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَی وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَہَبٍ،فَقَالَ: ((بَارَكَ اللہُ لَكَ،أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ))
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ (کے لباس) پر زردمی کا نشان دیکھا تو فرمایا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے ایک گھٹلی بھر سونے (حق مہر) پر ایک خاتون سے نکاح کر لیا ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ولیمہ کرو،خواہ ایک بکری ہی ہو۔