Sunan ibn Majah Hadith 1911 (سنن ابن ماجہ)
[1911] إسنادہ ضعیف جدًا
جابر الجعفي: ضعیف رافضي
والمفضل بن عبد اللہ: ضعیف (تقریب: 6855)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،عَنْ جَابِرٍ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَائِشَةَ،وَأُمِّ سَلَمَةَ،قَالَتَا: ((أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نُجَہِّزَ فَاطِمَةَ حَتَّی نُدْخِلَہَا عَلَی عَلِيٍّ،فَعَمَدْنَا إِلَی الْبَيْتِ،فَفَرَشْنَاہُ تُرَابًا لَيِّنًا مِنْ أَعْرَاضِ الْبَطْحَاءِ،ثُمَّ حَشَوْنَا مِرْفَقَتَيْنِ لِيفًا،فَنَفَشْنَاہُ بِأَيْدِينَا،ثُمَّ أَطْعَمْنَا تَمْرًا وَزَبِيبًا،وَسَقَيْنَا مَاءً عَذْبًا،وَعَمَدْنَا إِلَی عُودٍ،فَعَرَضْنَاہُ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ،لِيُلْقَی عَلَيْہِ الثَّوْبُ،وَيُعَلَّقَ عَلَيْہِ السِّقَاءُ،فَمَا رَأَيْنَا عُرْسًا أَحْسَنَ مِنْ عُرْسِ فَاطِمَةَ))
ام المومنین حضرت عائشہ اور ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو تیار کریں تاکہ انہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاں رخصت کریں۔ہم نے گھر کی طرف توجہ کی۔اور اس میں بطحاء کے میدان کی نرم مٹی بچھا دی۔(اس طرح کمرے کے ناہموار فرش میں جو کنکر پتھر تھےم چھپ گئے۔) پھر ہم نے دو تکیوں میں کھجور کے درخت کا چھلکا بھرا جسے ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے دھنا تھا،پھر ہم نے کھانے کو کھجورین اور کشمش پیش کی اور پینے کو میٹھا پانی پیش کیا۔اور ہم نے ایک لکڑی لے کر کمرے کے ایک کونے میں لگا دی تاکہ اس پر مشکیزے اور کپڑے لٹکائے جا سکیں۔ہم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی سے اچھی کوئی شادی نہیں دیکھی۔