Sunan ibn Majah Hadith 1912 (سنن ابن ماجہ)
[1912]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ،قَالَ: دَعَا أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِلَی عُرْسِہِ،فَكَانَتْ خَادِمَہُمُ الْعَرُوسُ،قَالَتْ: تَدْرِي مَا سَقَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: أَنْقَعْتُ تَمَرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ،فَلَمَّا أَصْبَحْتُ صَفَّيْتُہُنَّ،فَأَسْقَيْتُہُنَّ إِيَّاہُ
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابواسید (عبداللہ بن ثابت) ساعدی رضی اللہ عنہ نے اپنی شادی کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کو دعوت دی۔دلہن خود ان کی خدمت کر رہی تھی۔انہوں نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے میں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کیا مشروب پیش کیا؟ میں نے رات کو کچھ کھجوریں پانی میں ڈال دیں۔صبح کو میں نے انہیں صاف کیا اوریہی مشروب آپ ﷺ کی خدمت میں نوش فرمانے کے لیے پیش کر دیا۔