Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1913 (سنن ابن ماجہ)

[1913]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: ((شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ،يُدْعَی لَہَا الْأَغْنِيَاءُ وَيُتْرَكُ الْفُقَرَاءُ،وَمَنْ لَمْ يُجِبْ فَقَدْ عَصَی اللہَ وَرَسُولَہُ))

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: اس ولیمے کا کھانا بدترین کھانا جس میں دولت مندوں کو بلایا جائے اور غریبوں کو نہ بلایا جائے۔اور جس نے (ولیمہ کی دعوت) قبول نہ کی،اس نے اللہ کی اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی۔