Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1918 (سنن ابن ماجہ)

[1918]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،وَصَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی الْقَطَّانُ،قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: إِذَا أَفَادَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً،أَوْ خَادِمًا،أَوْ دَابَّةً،فَلْيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِہَا،وَلْيَقُلْ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِہَا،وَخَيْرِ مَا جُبِلَتْ عَلَيْہِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّہَا،وَشَرِّ مَا جُبِلَتْ عَلَيْہِ

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جب کسی کو عورت یا لونڈی یا جانور حاصل ہو تو اس کے سر کے اگلے حصے کو پکڑ کر کہے: (اللہم انی اسئلک من خیرہا وخیر ما جبلت علیہ واعوذبک من شرہا وشر ما جبلت علیہ) اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی،اور اس کی پیدائشی عادتوں کی بھلائی مانگتا ہوں،اور اس کے شر سے اور اس کی پیدائشی عادتوں کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔