Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1920 (سنن ابن ماجہ)

[1920]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،وَأَبُو أُسَامَةَ،قَالَا: حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ حَكِيمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،عَوْرَاتُنَا،مَا نَأْتِي مِنْہَا،وَمَا نَذَرُ؟ قَالَ: ((احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِكَ،أَوْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ))،قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ الْقَوْمُ بَعْضُہُمْ فِي بَعْضٍ؟ قَالَ: ((إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تُرِيَہَا أَحَدًا،فَلَا تُرِيَنَّہَا))،قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،فَإِنْ كَانَ أَحَدُنَا خَالِيًا؟ قَالَ: ((فَاللہُ أَحَقُّ أَنْ يُسْتَحْيَا مِنْہُ مِنَ النَّاسِ))

حضرت بہز بن حکیم اپنے والد حضرت حکیم بن معاویہ رحمۃ اللہ علیہ اور وہ (اپنے والد) بہز کے دادا (حضرت معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! اعضائے مستورہ میں سے ہمیں کس چیز کے ظاہر کرنے کی اجازت ہے اور کس چیز کی ممانعت ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: بیوی اور لونڈی کے سوا سب سے اپنی شرمگاہ کو محفوظ رکھ۔میں نے عرض کیا: یہ ارشاد فرمائیے کہ اگر لوگ اکٹھے ہوں (یا اکٹھے رہتے ہوں؟) فرمایا: اگر یہ ممکن ہو کہ اسے کوئی نہ دیکھے تو ہرگز کسی کی نظر اس پر نہ پڑنے دے۔میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر کوئی اکیلا ہو؟ فرمایا: تب بھی لوگوں سے زیادہ اللہ کا حق ہے کہ اس سے شرم کی جائے۔