Sunan ibn Majah Hadith 1925 (سنن ابن ماجہ)
[1925]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ،وَجَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ،أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ،يَقُولُ: كَانَتْ يَہُودُ تَقُولُ: مَنْ أَتَی امْرَأَةً فِي قُبُلِہَا مِنْ دُبُرِہَا،كَانَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ،فَأَنْزَلَ اللہُ سُبْحَانَہُ: نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّی شِئْتُمْ [البقرة: 223]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: یہودی کہا کرتے تھے کہ جو کوئی پچھلی طرف سے ہو کر عورت سے اگلی جگہ میں مباشرت کرتا ہے،اس کا بیٹا بھینگا پیدا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی: (نِسَآؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَأْتُوا۟ حَرْثَکُمْ أَنَّیٰ شِئْتُمْ) تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں۔اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ۔