Sunan ibn Majah Hadith 1926 (سنن ابن ماجہ)
[1926]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ،عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ،فَقَالَ: ((أَوَتَفْعَلُونَ؟ لَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا،فَإِنَّہُ لَيْسَ مِنْ نَسَمَةٍ قَضَی اللہُ لَہَا أَنْ تَكُونَ،إِلَّا ہِيَ كَائِنَةٌ))
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے عزل کے بارے میں سوال کیا۔آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم یہ کام کرتے ہو؟ اگر نہ کرو تو کوئی حرج نہیں،جس روح کو پیدا کرنے کا اللہ نے فیصلہ کر لیا ہے،وہ ہو کر رہے گی۔