Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1932 (سنن ابن ماجہ)

[1932]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الزُّہْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ امْرَأَةَ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ جَاءَتْ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي،فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ،وَإِنَّ مَا مَعَہُ مِثْلُ ہُدْبَةِ الثَّوْبِ،فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَی رِفَاعَةَ؟ لَا،حَتَّی تَذُوقِي عُسَيْلَتَہُ،وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ))

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رفاعہ قرظی رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: میں رفاعہ قرظی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھی۔اس نے مجھے طلاق دے دی اور بتہ طلاق (آخری طلاق) بھی دے ڈالی۔(اس کے بعد) میں نے حضرت عبدالرحمٰن بن زبیر سے نکاح کر لیا۔(لیکن) ان کے پاس تو جو کچھ ہے وہ کپڑے کے سرے کی طرح ہے۔نبی ﷺ مسکرائے اور فرمایا: تم دوبارہ رفاعہ (رضی اللہ عنہ) سے نکاح کرنا چاہتی ہو؟ نہیں،نہیں،(یہ نہیں ہو سکتا) حتی کہ تو اس (عبدالرحمٰن) سے لذت حاصل کرے اور وہ تجھ سے لذت حاصل کرے۔