Sunan ibn Majah Hadith 1933 (سنن ابن ماجہ)
[1933]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ،قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ رَزِينٍ،يُحَدِّثُ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فِي الرَّجُلِ تَكُونُ لَہُ الْمَرْأَةُ فَيُطَلِّقُہَا،فَيَتَزَوَّجُہَا رَجُلٌ فَيُطَلِّقُہَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِہَا،أَتَرْجِعُ إِلَی الْأَوَّلِ؟ قَالَ: ((لَا،حَتَّی يَذُوقَ الْعُسَيْلَةَ))
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جس کے نکاح میں کوئی عورت ہو،وہ اسے طلاق دے دے،پھر اس عورت سے کوئی اور مرد نکاح کر کے خلوت سے پہلے طلاق دے دے،کیا وہ دوبارہ پہلے مرد سے نکاح کر سکتی ہے؟ (نبی ﷺ نے فرمایا:) نہیں،جب تک اس (دوسرے مرد) سے لذت حاصل نہ کرے۔