Sunan ibn Majah Hadith 1938 (سنن ابن ماجہ)
[1938]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ،وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أُرِيدَ عَلَی بِنْتِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ،فَقَالَ: ((إِنَّہَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ،وَإِنَّہُ يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ))
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے بارے میں درخواست کی گئی (کہ ان سے نکاح فرما لیں۔) نبی ﷺ نے فرمایا: وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے اور جو نسب سے حڑام ہوتا ہے وہ رضاعت سے بھی حرام ہو جاتا ہے۔