Sunan ibn Majah Hadith 1949 (سنن ابن ماجہ)
[1949]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَيْرٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: جَاءَ عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ يَسْتَأْذِنُ عَلَيَّ،فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ عَمُّكِ))،فَقُلْتُ: إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ،وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ،قَالَ: ((إِنَّہُ عَمُّكِ،فَلْيَلِجْ عَلَيْكِ))
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میرے رضاعی چچا نے آکر مجھ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی،میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔(معلوم ہونے پر) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تیرے چچا کو تیرے پاس (گھر میں) آنا چاہیے۔میں نے کہا: مجھے عورت نے دود پلایا ہے،مرد نے دودھ نہیں پلایا۔آپ ﷺ نے فرمایا: وہ تیرے چچا ہیں،انہیں تیرے پاس آنا چاہیے۔