Sunan ibn Majah Hadith 1951 (سنن ابن ماجہ)
[1951]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ لَہِيعَةَ،عَنْ أَبِي وَہْبٍ الْجَيْشَانِيِّ،حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ الضَّحَّاكَ بْنَ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيَّ،يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنِّي أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ،قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِي: ((طَلِّقْ أَيَّتَہُمَا شِئْتَ))
حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور میرے نکاح میں دو بہنیں ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ان میں سے جس عورت کو چاہو طلاق ے دو۔