Sunan ibn Majah Hadith 1963 (سنن ابن ماجہ)
[1963]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ،عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: لَمَّا وَلِيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: ((إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَذِنَ لَنَا فِي الْمُتْعَةِ ثَلَاثًا،ثُمَّ حَرَّمَہَا،وَاللہِ لَا أَعْلَمُ أَحَدًا يَتَمَتَّعُ وَہُوَ مُحْصَنٌ إِلَّا رَجَمْتُہُ بِالْحِجَارَةِ،إِلَّا أَنْ يَأْتِيَنِي بِأَرْبَعَةٍ يَشْہَدُونَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ أَحَلَّہَا بَعْدَ إِذْ حَرَّمَہَا))
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے بیان کیا: جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے تو انہوں نے لوگوں سے خطاب فرمایا۔اس میں انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں تین دن تک متعہ کی اجازت دی تھی،پھر اسے حرام فرما دیا۔قسم ہے اللہ کی! مجھے جس شخص کے بارے میں متعہ کرنے کی اطلاع ملے گی،اگر وہ شادی شدہ ہوا تو میں اسے پتھروں سے رجم کروا دوں گا۔سوائے اس کے کہ وہ چار گواہ لے کر آئے جو اس بات کی گواہی دیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کی حرمت کا اعلان کرنے کے بعد اسے حلال قرار دے دیا تھا۔