Sunan ibn Majah Hadith 1964 (سنن ابن ماجہ)
[1964]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو فَزَارَةَ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ،((أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَہَا وَہُوَ حَلَالٌ)) قَالَ: ((وَكَانَتْ خَالَتِي وَخَالَةَ ابْنِ عَبَّاسٍ))
حضرت یزید بن اصم رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مجھ سے ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے نکاح کیا تو آپ ﷺ حلال تھے (احرام کی حالت میں نہیں تھے۔) حضرت یزید بن اصم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا میری بھی خالہ تھیں اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی بھی خالہ تھیں۔