Sunan ibn Majah Hadith 1997 (سنن ابن ماجہ)
[1997]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: ((مَا غِرْتُ عَلَی امْرَأَةٍ قَطُّ مَا غِرْتُ عَلَی خَدِيجَةَ،مِمَّا رَأَيْتُ مِنْ ذِكْرِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لَہَا،وَلَقَدْ أَمَرَہُ رَبُّہُ أَنْ يُبَشِّرَہَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ))،((يَعْنِي مِنْ ذَہَبٍ))،قَالَہُ ابْنُ مَاجَةَ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مجھے کسی عورت پر اس طرح رشک محسوس نہیں ہوا جس قدر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے رشک محسوس ہوا کیونکہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ انہیں کثرت سے یاد کرتے تھے۔نبی ﷺ کو رب نے حکم دیا تھا کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں موتی کے محل کی خوش خبری دیں۔ امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: اس سے مراد سونے کا محل ہے۔