Sunan ibn Majah Hadith 2008 (سنن ابن ماجہ)
[2008] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (2238،2239) ترمذي (1144)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ جُمَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سِمَاكٌ،عَنْ عِكرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمَتْ،فَتَزَوَّجَہَا رَجُلٌ،قَالَ: فَجَاءَ زَوْجُہَا الْأَوَّلُ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنِّي قَدْ كُنْتُ أَسْلَمْتُ مَعَہَا،وَعَلِمَتْ بِإِسْلَامِي،قَالَ: ((فَانْتَزَعَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِنْ زَوْجِہَا الْآخَرِ،وَرَدَّہَا إِلَی زَوْجِہَا الْأَوَّلِ))
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہو گئی۔اس سے ایک مرد نے نکاح کر لیا۔راوی کہتے ہیں: بعد ازاں اس کا پہلا خاوند آ گیا۔اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس کے ساتھ ہی مسلمان ہوا تھا اور اسے میرے مسلمان ہونے کا علم تھا۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس عورت کو دوسرے خاوند سے جدا کر کے پہلے خاوند کے پاس بھیج دیا۔