Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2013 (سنن ابن ماجہ)

[2013] إسنادہ ضعیف

قال سالم: ’’ذکر لي عن أبي أمامۃ‘‘ (مسند أحمد 252/5)

فالسند ضعیف لجھالۃ الواسطۃ بینھما

انوار الصحیفہ ص 450

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مَعَہَا صَبِيَّانِ لَہَا،قَدْ حَمَلَتْ أَحَدَہُمَا وَہِيَ تَقُودُ الْآخَرَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((حَامِلَاتٌ،وَالِدَاتٌ،رَحِيمَاتٌ،لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَی أَزْوَاجِہِنَّ،دَخَلَ مُصَلِّيَاتُہُنَّ الْجَنَّةَ))

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے۔اس نے ایک کو (گود میں) اٹھایا ہوا تھا اور ایک کو ہاتھ سے پکڑ کر لیے آ رہی تھی تو رسول اللہ ﷺ نے (یہ دیکھ کر) فرمایا: (یہ عورتیں بچوں کو) اٹھانے والی،جننے والی اور رحم کرنے والی ہوتی ہیں،اگر ان کا اپنے خاوندوں سے نامناسب سلوک نہ ہو تو ان میں سے جو نماز کی پابند ہیں،وہ جنت میں داخل ہو جائیں۔