Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2019 (سنن ابن ماجہ)

[2019]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَہِيَ حَائِضٌ،فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((مُرْہُ فَلْيُرَاجِعْہَا حَتَّی تَطْہُرَ،ثُمَّ تَحِيضَ،ثُمَّ تَطْہُرَ،ثُمَّ إِنْ شَاءَ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَہَا،وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَہَا،فَإِنَّہَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللہُ))

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے اپنی عورت کو طلاق دی جب کہ وہ ایام حیض میں تھی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ کو بتائی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اسے حکم دو کہ اس سے رجوع کر لے (اور اسے طلاق نہ دے) حتی کہ وہ (حیض سے) پاک ہو جائے،پھر اسے حیض آئے،پھر وہ پاک ہو،پھر اگر چاہے تو اس سے ہم بستر ہونے سے پہلے طلاق دے اور چاہے تو اسے (نکاح میں) روک لے۔یہ وہ عدت ہے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے۔