Sunan ibn Majah Hadith 2022 (سنن ابن ماجہ)
[2022]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی،قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامٌ،عَنْ مُحَمَّدٍ،عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ أَبِي غَلَّابٍ،قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ،طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِيَ حَائِضٌ،فَقَالَ: ((تَعْرِفُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ؟ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِيَ حَائِضٌ،فَأَتَی عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَمَرَہُ أَنْ يُرَاجِعَہَا))،قُلْتُ: أَيُعْتَدُّ بِتِلْكَ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ؟
حضرت ابو غلاب یونس بن جبیر باہلی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ اگر مرد اپنی عورت کو ایام حیض میں طلاق دے دے (تو کیا حکم ہے؟) انہوں نے کہا: آپ عبداللہ بن عمر (رضی اللہ عنہ) کو جانتے ہیں؟ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی جب کہ وہ ایام میں تھی (میں تمہیں اپنا واقعہ سناتا ہوں۔) پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر معاملہ عرض کیا تو نبی ﷺ نے رجوع کر لینے کا حکم دیا۔میں نے کہا: وہ طلاق شمار ہو گی؟ انہوں نے فرمایا: اگر وہ عاجز ہو یا حماقت کرے تو؟