Sunan ibn Majah Hadith 2023 (سنن ابن ماجہ)
[2023]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،مَوْلَی آلِ طَلْحَةَ،عَنْ سَالِمٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِيَ حَائِضٌ،فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((مُرْہُ فَلْيُرَاجِعْہَا،ثُمَّ يُطَلِّقْہَا وَہِيَ طَاہِرٌ،أَوْ حَامِلٌ))
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایام حیض میں طلاق دے دی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات نبی ﷺ کو بتائی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اس حکم دو کہ رجوع کر لے،پھر اسے اس وقت طلاق دے جب وہ پاک ہو (ایام طہر میں ہو) یا حاملہ ہو۔