Sunan ibn Majah Hadith 2028 (سنن ابن ماجہ)
[2028]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ مَسْرُوقٍ،وَعَمْرِو بْنِ عُتْبَةَ،أَنَّہُمَا كَتَبَا إِلَی سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ يَسْأَلَانِہَا عَنْ أَمْرِہَا،فَكَتَبَتْ إِلَيْہِمَا: إِنَّہَا وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِہَا بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ،فَتَہَيَّأَتْ تَطْلُبُ الْخَيْرَ،فَمَرَّ بِہَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ،فَقَالَ: قَدْ أَسْرَعْتِ،اعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ،أَرْبَعَةَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا،فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،اسْتَغْفِرْ لِي،قَالَ: ((وَفِيمَ ذَاكَ؟)) فَأَخْبَرْتُہُ،فَقَالَ: ((إِنْ وَجَدْتِ زَوْجًا صَالِحًا فَتَزَوَّجِي))
حضرت مسروق اور حضرت عمرو بن عتبہ رحمۃ اللہ علیھم سے روایت ہے کہ ان دونوں نے حضرت سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہ کو خظ لکھ کر ان کا واقعہ دریافت کیا تو انہوں نے (جواب میں) ان حضرات کو لکھا کہ ان کے ہاں،ان کے خاوند کی وفات سے پچیس دن بعد ولادت ہو گئی،چنانچہ انہوں نے اچھے کام (نکاح) کے ارادے سے تیاری کی۔حضرت ابوسنابل بن بعکک رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے تو فرمایا: تم نے جلدی کی،بعد ولی معدت،یعنی چار ماہ دس دن مکمل ہونے تک عدت گزارو۔(وہ فرماتی ہیں:) میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: اللہ کے رسول! میرے لیے مغفرت کی دعا کیجئے۔نبی ﷺ نے فرمایا: وہ کیوں؟ میں نے نبی ﷺ کو واقعہ سے آگاہ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تمہیں نیک خاوند مل جائے تو نکاح کر لو۔