Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2032 (سنن ابن ماجہ)

[2032]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی مَرْوَانَ،فَقُلْتُ لَہُ: امْرَأَةٌ مِنْ أَہْلِكَ طُلِّقَتْ،فَمَرَرْتُ عَلَيْہَا وَہِيَ تَنْتَقِلُ،فَقَالَتْ: أَمَرَتْنَا فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ،وَأَخْبَرَتْنَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((أَمَرَہَا أَنْ تَنْتَقِلَ))،فَقَالَ مَرْوَانُ: ہِيَ أَمَرَتْہُمْ بِذَلِكَ؟-قَالَ عُرْوَةُ-فَقُلْتُ: أَمَا وَاللہِ لَقَدْ عَابَتْ ذَلِكَ عَائِشَةُ،وَقَالَتْ: ((إِنَّ فَاطِمَةَ كَانَتْ فِي مَسْكَنٍ وَحْشٍ فَخِيفَ عَلَيْہَا،فَلِذَلِكَ أَرْخَصَ لَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ))

حضرت عروہ بن زبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں مروان کے پاس گیا اور ان سے کہا: آپ کے خاندان کی ایک عورت کو طلاق ہو گئی ہے۔میرا گزر اس کے ہاں سے ہوا تو دیکھا کہ وہ (کسی اور گھر میں) منتقل ہو رہی ہے۔وہ کہتی ہے: ہمیں حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے منتقل ہونے کو کہا ہے اور بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں (فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کو) رہائش تبدیل کر لینے کا حکم دیا تھا۔مروان نے کہا: انہوں (فاطمہ) نے ہی انہیں ایسا کرنے کو کہا ہے۔عروہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: قسم ہے اللہ کی! حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ فاطمہ ایک ویران گھر میں تھیں اور انہیں خطرہ تھا (کہ اکیلی پا کر کوئی بدخواہ نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے) اس لیے رسول اللہ ﷺ نے انہیں اجازت دی تھی۔