Sunan ibn Majah Hadith 2034 (سنن ابن ماجہ)
[2034]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحٌ،ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ،جَمِيعًا عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: طُلِّقَتْ خَالَتِي،فَأَرَادَتْ أَنْ تَجُدَّ نَخْلَہَا،فَزَجَرَہَا رَجُلٌ أَنْ تَخْرُجَ إِلَيْہِ،فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((بَلَی،فَجُدِّي نَخْلَكِ،فَإِنَّكِ عَسَی أَنْ تَصَدَّقِي،أَوْ تَفْعَلِي مَعْرُوفًا))
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میری خالہ کو طلاق ہو گئی،انہوں نے اپنے کھجوروں کے درختوں کا پھل اتارنا چاہا۔ایک آدمی نے انہیں گھر سے نکل کر (باغ میں) جانے سے منع کیا تو وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں (اور مسئلہ پوچھا۔) آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں! اپنی کھجوروں کا پھل اتار لو،شاید تم صدقہ کرو یا کوئی نیکی کا کام کرو۔