Sunan ibn Majah Hadith 2044 (سنن ابن ماجہ)
[2044]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ مِسْعَرٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ اللہَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي عَمَّا تُوَسْوِسُ بِہِ صُدُورُہَا،مَا لَمْ تَعْمَلْ بِہِ،أَوْ تَتَكَلَّمْ بِہِ،وَمَا اسْتُكْرِہُوا عَلَيْہِ))
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت کے ان کے دلوں میں آنے والے وسوسے معاف کر دیے ہیں،جب تک ان پر عمل نہ کریں،یا انہیں زبان سے ادا نہ کریں اور (وہ گناہ بھی معاف کر دیے ہیں) جن پر انہیں زبردستی مجبور کیا جائے۔