Sunan ibn Majah Hadith 2053 (سنن ابن ماجہ)
[2053]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتْ: وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللہَ وَرَسُولَہُ [الأحزاب: 29]،دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((يَا عَائِشَةُ،إِنِّي ذَاكِرٌ لَكِ أَمْرًا،فَلَا عَلَيْكِ أَنْ لَا تَعْجَلِي فِيہِ حَتَّی تَسْتَأْمِرِي أَبَوَيْكِ))،قَالَتْ: قَدْ عَلِمَ،وَاللہِ،أَنَّ أَبَوَيَّ لَمْ يَكُونَا لِيَأْمُرَانِي بِفِرَاقِہِ،قَالَتْ: فَقَرَأَ عَلَيَّ يَا أَيُّہَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَہَا [الأحزاب: 28] الْآيَاتِ،فَقُلْتُ: فِي ہَذَا أَسْتَأْمِرُ أَبَوَيَّ قَدِ اخْتَرْتُ اللہَ وَرَسُولَہُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب سورہ احزاب کی یہ آیت نازل ہوئی: (وَإِن کُنتُنَّ تُرِدْنَ ٱللہَ وَرَسُولَہُۥ) اگر تم اللہ کی،اس کے رسول کی اور آخرت کے گھر کی طالب ہو تو اللہ نے تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لیے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔تو رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: عائشہ! میں تجھے ایک بات کہہ رہا ہوں،بہتر ہے کہ تو اس (کا فیصلہ کرنے) میں جلدی نہ کرنا بلکہ اپنے والدین سے مشورہ کر لینا۔ام المومنین نے کہا: اللہ کی قسم! (آپ نے مشورہ لینے کو اس لیے فرمایا تھا کہ) آپ کو یقین تھا کہ میرے والدین مجھے کبھی آپ سے جدائی کا مشورہ نہیں دیں گے۔ام المومنین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: (یہ فرمانے کے بعد) آپ نے مجھے وہ آیات پڑھ کر سنائیں: (یَـٰٓأَیُّہَا ٱلنَّبِیُّ قُل لِّأَزْوَٰجِکَ إِن کُنتُنَّ تُرِدْنَ ٱلْحَیَوٰۃَ ٱلدُّنْیَا وَزِینَتَہَا) اے نبی! اپنی بیویوں سے فرما دیجئے کہ اگر تمہیں دنیا کی زندگی اور دنیا کی زیب و زینت مطلوب ہے تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دے کر اچھے طریقے سے رخصت کر وں۔اور اگر تم اللہ کی،اس کے رسول کی اور آخرت کے گھر کی طالب ہو تو اللہ نے تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لیے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے۔میں نے کہا: (اے اللہ کے رسول!) کیا میں اس معاملے میں اپنے والدین سے مشورہ کروں؟ میں نے (دنیا کی دولت کے مقابلے میں) اللہ اور اس کے رسول (کی رضا اور محبت) کا انتخاب کر لیا ہے۔