Sunan ibn Majah Hadith 2054 (سنن ابن ماجہ)
[2054]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ،عَنْ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَی بْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ عَمِّہِ عُمَارَةَ بْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((لَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ زَوْجَہَا الطَّلَاقَ فِي غَيْرِ كُنْہِہِ فَتَجِدَ رِيحَ الْجَنَّةِ،وَإِنَّ رِيحَہَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ عَامًا))
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جو عورت بغیر کسی واقعی سبب کے اپنے خاوند سے طلاق مانگے گی،اسے جنت کی خوشبو نہیں آئے گی،حالانکہ اس کی خوشبو چالیس سال کے فاصلے سے محسوس ہوتی ہے۔