Sunan ibn Majah Hadith 2057 (سنن ابن ماجہ)
[2057] إسنادہ ضعیف
حجاج بن أرطاۃ: ضعیف مدلس وضعفہ البوصیري لتدلیس الحجاج
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ،عَنْ حَجَّاجٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: كَانَتْ حَبِيبَةُ بِنْتُ سَہْلٍ تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ،وَكَانَ رَجُلًا دَمِيمًا،فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ،وَاللہِ،لَوْلَا مَخَافَةُ اللہِ،إِذَا دَخَلَ عَلَيَّ لَبَصَقْتُ فِي وَجْہِہِ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَتَرُدِّينَ عَلَيْہِ حَدِيقَتَہُ؟)) قَالَتْ: نَعَمْ،قَالَ: فَرَدَّتْ عَلَيْہِ حَدِيقَتَہُ،قَالَ: فَفَرَّقَ بَيْنَہُمَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: حضرت حبیبہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں،اور وہ خوش شکل آدمی نہ تھے۔حضرت حبیبہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! قسم ہے اللہ کی! اگر اللہ کا ڈر نہ ہوتا تو جب وہ میرے پاس آئے تھے،میں ان کے چہرے پر تھوک دیتی۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم اس کا باغ واپس کرتی ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔(راؤی حدیث نے کہا:) چنانچہ انہوں نے ان کا باغ واپس کر دیا اور رسول اللہ ﷺ نے ان کے درمیان جدائی کروا دی۔