Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2058 (سنن ابن ماجہ)

[2058]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ،قَالَ: قُلْتُ لَہَا: حَدِّثِينِي حَدِيثَكِ،قَالَتْ: اخْتَلَعْتُ مِنْ زَوْجِي،ثُمَّ جِئْتُ عُثْمَانَ،فَسَأَلْتُ: مَاذَا عَلَيَّ مِنَ الْعِدَّةِ؟ فَقَالَ: ((لَا عِدَّةَ عَلَيْكِ،إِلَّا أَنْ يَكُونَ حَدِيثَ عَہْدٍ بِكِ،فَتَمْكُثِينَ عِنْدَہُ حَتَّی تَحِيضِينَ حَيْضَةً))،قَالَتْ: ((وَإِنَّمَا تَبِعَ فِي ذَلِكَ قَضَاءَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي مَرْيَمَ الْمَغَالِيَّةِ،وَكَانَتْ تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ،فَاخْتَلَعَتْ مِنْہُ))

حضرت عبادہ بن ولید رضی اللہ عنہ نے حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے انہیں کہا: مجھے اپنا واقعہ سنائیے۔انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے خاوند سے خلع لے لیا،پھر میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضڑ ہو کر پوچھا: مجھ پر کتنی عدت ہے؟ انہوں نے فرمایا: تم پر کوئی عدت نہیں،سوائے اس صورت کے کہ اس نے تجھ سے تھوڑا عرصہ پہلے مقاربت کی ہو،تب تم اس کے پاس ٹھہری رہو حتی کہ ایک حیض آ جائے۔حضرت ربیع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عثمان رضی اللہ عنہ نے اس مقدمے میں رسول اللہ ﷺ کے اس فیصلے کی پیروی کی تھی جو آپ ﷺ نے حضرت مریم مغالیہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دیا تھا۔وہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں،پھر انہوں نے خلع لے لیا تھا۔