Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2059 (سنن ابن ماجہ)

[2059]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الرِّجَالِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: أَقْسَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا يَدْخُلَ عَلَی نِسَائِہِ شَہْرًا،فَمَكَثَ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا،حَتَّی إِذَا كَانَ مِسَاءَ ثَلَاثِينَ،دَخَلَ عَلَيَّ،فَقُلْتُ: إِنَّكَ أَقْسَمْتَ أَنْ لَا تَدْخُلَ عَلَيْنَا شَہْرًا،فَقَالَ: ((الشَّہْرُ كَذَا))،يُرْسِلُ أَصَابِعَہُ فِيہَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،((وَالشَّہْرُ كَذَا))،وَأَرْسَلَ أَصَابِعَہُ كُلَّہَا،وَأَمْسَكَ إِصْبَعًا وَاحِدًا فِي الثَّالِثَةِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے قسم کھا لی کہ آپ ایک مہینہ ازواج مطہرات رضی اللہ عنن کے پاس تشریف نہیں لے جائیں گے،چنانچہ آپ انتیس دن ٹھہرے رہے۔جب تیسویں دن کی شام ہوئی تو آپ میرے ہاں تشریف لے آئے۔میں نے عرض کی: آپ نے قسم کھائی تھی کہ مہینہ بھر آپ ہمارے پاس تشریف نہیں لائیں گے۔(اور ابھی انتیس دن پوری ہوئے ہیں،صبح تیسواں دن ہو گا۔) تو آپ نے تین بار ابگلیوں کا اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مہینہ اتنا ہوتا ہے (تیس دن کا۔) اور (دوسری بار) ساری انگلیوں سے (دوبار) اشارہ فرما کر تیسری بار ایک انگلی بند کی،اور فرمایا: اور مہینہ اتنا بھی ہوتا ہے (انتیس دن۔)